پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئین شپ ،پاکستان کے شعیب خان اور حذیفہ عبدالرحمن جبکہ کوریا کے کنگ گنوک اور کم منجون سیمی فائنل میں پہنچ گئے

256

اسلام آباد (جسارت نیوز) آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئین شپ کے بوائز سنگلز کے مقابلوں پاکستان کے شعیب خان اور حذیفہ عبدالرحمن جبکہ کوریا کے کنگ گنوک اور کم منجون سیمی فائنل میں پہچ گئے۔ گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلے میں پاکستان کے شعیب خان نے برطانیہ کے ویب دنیال کو 2-1 سے، پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے ہم وطن کامل احمد کو 2-0 ، کوریا کے کنگ گنوک نے نعمان آفتاب کو 2-0 سے اور کوریا کے کم منجون نے پاکستان کے ثاقب حیات کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ گرلز سنگلز کے ترکی کی ایسیگل مرٹ نے آئرلینڈ کی چراغی دورسا کو 2-0 سے، کوریا کی چوئی جی ویو نے فرانس کی ٹھورڈ کو 2-0 سے، روس کی ولیٹوا ارینا نے آئرلینڈ کی خانلو مھٹا کو 2-0 سے اور کوریا کی جنگ سوھا نے ترکی کی الماس لیلا کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ گرلز ڈبلز کے مقابلوں آئرلینڈ کی خانلو میھٹا اور صافی مشکاٹول جبکہ کوریا کی چوئی جی ویو اور جنگ سو نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔