اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی

110

اسلام آباد( آن لائن )احتساب عدالت نے سحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی قاضی مصباح تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔دور ان سماعت ملزمان سعید احمد، منصور رضا، نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے ،نیب تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کے خلاف تفتیش مکمل ہونے کا خط احتساب عدالت میں پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے کہاکہ اسحاق ڈار کے خلاف آف شور کمپنیوں، آمدن سے زائد اثاثوں، اندرون و بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفتیش کی۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہاکہ اسحاق ڈار کے ریفرنس سے متعلق کیا تمام ریکارڈ ساتھ لائے ہیں۔ تفتیشی افسر نادر عباس نے کہاکہ ریفرنس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ نہیں لایا ہوں۔ آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی قاضی مصباح تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسحاق ڈار کیس