چیئرمین نیب نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

131

اسلام آباد( آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ن لیگ کے رہنما و سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں انکوائری کی منظوری دیدی ، احسن اقبال کیخلاف پہلے بھی نارووال اسپورٹس سٹی خوردبرد کی انکوائری جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نئی انکوائری شروع کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے
احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
احسن اقبال/انکوائری