سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کے سابق ڈائریکٹر زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

146

اسلام آباد( آن لائن) سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی)کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین پارک لین کیس میں آصف علی زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔ جاوید حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔قومی احتساب بیورو(نیب)نے مزید تفتیش کی خاطر جاوید حسین کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی ،جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔عدالت کوآگاہ کیا گیا کہ ایس ای سی پی کے سابق ڈائریکٹر وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور ان سے مزید تفتیش باقی ہے۔