نوابشاہ ،الخدمت کلینک اور واٹر فلٹرپلانٹ کی بجلی منقطع

148

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن نوابشاہ جو اس وقت ہر ماہ ہزاروں مریضوں کو مفت طبی سہولیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی، یتیم بچوں کی کفالت ، بیوائوں کو ماہ وظیفہ دینے کے ساتھ ساتھ ہر ماہ شہر میں بڑے پیمانے پر مفت طبی کیمپ لگا رہی ہے لیکن حیسکو انتظامیہ نے ذاتی عناد کے باعث الخدمت کلینک و واٹر فلٹر پلانٹ کا بل جمع ہونے کے باوجود بجلی منقطع کر دی ہے۔ لائن مین رشوت لینے اور دینے والا معاملہ کرنا چاہتا ہے۔ الخدمت فائونڈیشن نوابشاہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیف حیسکو اور انصاف بروہی متعلقہ ایس ڈی او کے عوام دشمن اقدامات کا نوٹس لیں۔گزشتہ روز لائن مین نے الخدمت فائونڈیشن نوابشاہ میں آکر رضا کاروں سے بد تمیزی بھی کی لیکن الخدمت فائونڈیشن کی انتظامیہ سے الجھنے سے منع کیا۔ پرانے نوابشاہ کی عوام کا اس واقعے پر غصہ پایا جاتا ہے اور متعلقہ لائن مین اور واپڈا ایس ڈی او مسلسل الخدمت فائونڈیشن کی انتظامیہ سے الجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اس متعصبانہ رویے کے خلاف حیسکو چیف اور دیگر اعلیٰ افسران نوٹس لے کر شہر کی سب سے بڑے فلاحی ادارے کو حیسکو کے رشوت خور عناصر سے نجات دلوائیں۔