ڈی ایف اے سیالکوٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

96

سیالکوٹ(جسارت نیوز)ڈی ایف اے سیالکوٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ڈریم فٹ بال کلب بمقابلہ میزبان فٹ بال کلب کے درمیان اسلامیہ کالج گرائونڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈریم فٹ بال کلب نے میزبان فٹ بال کلب کو 2-0 گول سے شکست دیکر ڈپٹی کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ اپنا نام کرلیا۔ جس میں مہمان خصوصی سپورٹس آفیسر عمران بٹ ،مختار بٹ، چوہدری اشرف ،چوہدری نذیر صدر ڈریم فٹ بال کلب، وارث علی اعوان ودیگر عہدیداران میں فائنل میچ میں جیتنے والی ٹیم کونقد 20 ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 15ہزار روپے نقد اور دیگر انعامات دیئے۔ آخر میں سپورٹس آفیسر عمرا ن بٹ نے کامران بٹ کو بہترین ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔