کراچی(پ ر)ہوم نیٹ پاکستا ن کے زیر اہتمام مشرف کالونی،بلدیہ ٹائون میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد پسماندہ علاقے میں موجود ہوم بیسڈ خواتین ورکرز میں صحتمند زندگی کے شعور کو اُجاگر کرنا تھا۔ کیمپ میں8رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا اور بنیادی طبی خدمات کی فراہمی یقینیبنائی۔ واضح رہے کہ ہوم نیٹ پاکستان یو این، و یمن UN Women) (کے پروجیکٹ کے تحت ہوم بیسڈ خواتین ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے ۔فری میڈیکل کیمپ کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔