سکھر، میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں

264

سکھر (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔ ڈریلمنٹ کے باعث ڈائون ٹریک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو ڈہرکی کے قریب روک لیا گیا۔ متعلقہ حکام و عملہ پہنچ گیا، جبکہ ریسکیو کے لیے روہڑی سے جائے وقوعہ پرکرین انجن روانہ کیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جلد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جلد کرلیا جائے گا۔