زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کے تمام ملزمان بری

554

انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں تمام گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا ء پربری کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سنننے کے بعد عدالت نے تمام گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کردیا۔

کیس میں 33 ملزمان پر فردجرم عائد کی گئی تھی ، ملزمان میں حربیار مری  اور ناصرمری بھی شامل تھےتاہم ناصر مری 4 سال قبل دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2013 میں زیارت میں دہشت گردوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی آخری قیام گاہ زیارت ریزیڈنسی میں بم سے تباہ کرنے کی کوشش کی، جب کہ آتشزدگی کے باعث لکڑی کی بنی عمارت کا آدھے سے زیادہ حصہ مکمل طور پر جل گیا تھا۔ دہشت گردوں نے ریزیڈنسی میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔