راولپنڈی: ڈینگی بے قابو، مزید 150 شہری بخار میں مبتلا

257

راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید150شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے‘ ڈینگی بخار سے 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیںجس سے ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد7886ہوچکی ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے‘ ڈینگی کے حملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔راولپنڈی سیکرٹری ہیلتھ کا کیمپ آفس، وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات اور تینوں الائیڈ اسپتالوں میں اضافی انتظامات کے باوجود ڈینگی مچھر کسی کے قابو میں نہیںآ رہا‘ ڈینگی مچھر کو شکست دینے کے لیے پنجاب حکومت نے ڈپٹی
کمشنر راولپنڈی کو بھی تبدیل کیا تھا اور لاہور سے ڈینگی ایکسپرٹس کی ٹیمیں اور موبائل ہیلتھ یونٹس بھی راولپنڈی منتقل کردیے گئے تھے لیکن ڈینگی مچھر قابو میں نہیں آرہا، شہریوں پر ڈینگی کے وار سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
ڈینگی بے قابو