پشاور (آن لائن) بھاری ٹیکسوں، بجلی اور گیس کے مہنگے ہونے کے باعث پشاور میں 309 فیکٹریاں بند ہوگئیں جبکہ مزید فیکٹریاں بھی بحران کا شکار ہوگئی ہیں اور ان کے بھی بند ہونے کے
امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ فیکٹریاں بند ہونے کے باعث سیکڑوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں حکومت کی عدم توجہ کے باعث خیبر پختونخوا میں صنعتیں دم توڑ رہی ہیں، صنعتکاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینٹرل ایشیا کے ساتھ کاروبار کو آسان بنایا جائے۔ دہشت گردی کے باعث بھی صنعتوں کو بری طرح نقصان پہنچا تھا تاہم اب پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے باعث بھی 1263 کارخانوں میں سے 309 کارخانے بند ہوگئے ہیں۔ جس سے صنعتکار پریشان ہیں جبکہ اربوں روپے کی مشینری بھی نا کارہ ہو رہی ہے۔
پشاور فیکٹریاں بند