لاڑکانہ، عدالت میں سماعت پر جانے والا 24 سالہ نوجوان مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل

100

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حد میں عدالت میں سماعت پر جانے والے 24 سالہ نوجوان پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کی، جہاں مقتول نوجوان کی شناخت تحصیل باقرانی کے گاؤں مڈ باہو کے رہائشی راشد ٹگڑ کے نام سے ہوئی۔ بعد ازاں ورثا نے لاش ایس ایس پی چوک پر رکھ پر دھرنا دیا، جہاں ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ ہے، تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔