آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ، ڈسٹرکٹ ملیر نے ایک سخت مقابلہ کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 1-2 سے شکست دیدی

166

کراچی (اے پی پی ) آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ ملیر نے ایک سخت مقابلہ کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 1-2 سے شکست دے دی، ڈسٹرکٹ ملیر کے کپتان ارسلان حیدر کے شاندار کھیل کی بنا پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپین حنیف خان/ڈاکٹرجنید علی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین میچ کھیلا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ ملیر نے ایک سخت مقابلہ کے بعد 1-2 گول سے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے کھیل کے 23 ویں منٹ میں کپتان ارسلان حیدر نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ کھیل کے 33ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ ملیر کے کھلاڑی اویس خان نے فیلڈ گول کے ذریعے اس برتری کو مستحکم بنایا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے واحد گول کھیل کے 59ویں منٹ میں عبداللہ نے کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ایس پی انویسٹی گیشن ملیرکیپٹن رحیدر رضا تھے انکے ہمراہ برگیڈیئرر یوسف بیگ بھی تھے. معزز مہمانان گرامی کا سٹیڈیم آمد پر صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، عاصمہ شاہ ، لیجنڈ اولمپین حنیف خان، سینئر سپورٹس آرگنائزر نسیم حسین، حیدر حسین سیکرٹری کے ایچ اے سمیت کے ایچ اے عہدیداران نے پرتباک استقبال کیا. اس موقع پر انکا کھلاڑیوں اور آفیچلز سے تعارف بھی کرایا گیا. معزز مہمانان گرامی نے گہری دلچسپی سے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر دل کھول کر داد دی۔