اپوزیشن سیاست کیلیے ملک کو بحران میں مبتلانہ کرے، شیخ رشید

261

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان(آج ) 7اکتوبر بروز پیر کو3 روزہ دورے پر چین جارہے ہیں۔ چین روانگی سے قبل وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے میں معیشت اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زبر بحث آئے گا ، ایم ایل ون کا فیصلہ ہوگا،اپوزیشن سے خاص طورپر درخواست کرتا ہوں پاکستان کے لیے یہ وقت حساس ہے،اپوزیشن والے اپنی ذات اور سیاست کے لیے ملک کو کسی بحران میں داخل نہ کریں،اس پر قوم آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی،قوم چاہتی ہے پاکستان ترقی کرے،بھارت پاکستان سے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ بھی کرسکتا ہے،عمران خان بحران سے ملک کو نکالیں گے، ہٹلر مودی کی ساری سازشوں کو پاکستان تباہ و برباد کردے گا،پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردارادا کرے گا۔