قومی گیمز کے لیے سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز مکمل

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں 33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے ہائرایجوکیشن کمیشن باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹرائلز میں پانچ مختلف یونیورسٹی کے 22 باکسرزنے مقابلوں میں ٹرائلز دیکر پشاور میں26 اکتوبر سے یکم نومبر تک شیڈول 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں اپنی شرکت کو یقینی بنالیا۔ دس ویٹ کیٹگر میں ہونے والے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی جام شورو، یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف کراچی اور اقراء یونیورسٹی کے باکسرز نے ٹرائلز میں شرکت کی۔ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے باکسرز کے نام ان کے ویٹ کیٹگری کے مطابق درج زیل ہیں۔49 کے جی میں احمد خان یونیورسٹی آف سندھ ، 52کے جی میں عبدالوالی پنجاب یونیورسٹی ، 56کے جی میں سجاد علی یونیورسٹی آف کراچی، 60کے جی میں ساجد علی یونیورسٹی آف سندھ ،64کے جی میں فیضان یونیورسٹی آف سندھ ،69کے جی میں سبحان زاہد یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی،75کے جی میں اجمل خان یونیورسٹی آف پنجاب، 81 کے جی میں شہریار خان یونیورسٹی آف پنجاب، 91کے جی میں امیر حسین یونیورسٹی آف پنجاب اور91+کے جی میں امیر حمزہ یونیورسٹی آف سندھ کو منتخب کیا گیا ہے۔ کوچ ہائرایجوکیشن کمیشن باکسنگ ٹیم 33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے زیشان بٹ پنجاب یونیورسٹی اور منیجرایچ ای سی باکسنگ ٹیم حسن آصف اسپورٹس آفیسر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کو بنایا گیا ہے۔ٹرائلز میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ ، سمیت یونیورسٹی کے دیگر ذمہ داران اسپورٹس نمائندے موجود تھے۔