آصفہ زرداری کے گارڈز کی کارکنان کے ساتھ بدتمیزی

117

اسلام آباد (آن لائن) آصفہ زرداری کے گارڈز کی کارکنان کے ساتھ بدتمیزی، دھکے دیے، آصفہ زرداری کے سکیورٹی گارڈ نے جیالے کو آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے پر گریبان سے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر آصفہ زرداری اور بلاول زرداری بھی ان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جیالے بھی احتساب عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے۔ جیالوں نے آصفہ زرداری کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش پر آصفہ زرداری کے سیکورٹی گارڈ بپھر گئے۔ ایک جیالے کو گریبان سے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا۔ وہاں پر موجود خواتین اور جیالوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، انہیں دھکے دیے اور آصفہ زرداری اور بلاول زرداری سے دور رکھا۔
گارڈز بدتمیزی