شاہد خاقان سے اہلیہ، بہو اور بہنوئی کی جیل میں ایک گھنٹہ ملاقات

202

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ، بہو اور بہنوئی نے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی زیر حراست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعہ کو ان کے اہلخانہ جن میں سابق خاتون اول، ان کی بہو اور بہنوئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران اہلخانہ نے شاہد خاقان عباسی سے ان کی خیریت دریافت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی بالکل صحت مند اور ہشاش بشاش تھے اور ان کے چہرے پر کوئی بھی پریشانی نظر نہیں آ رہی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کے لیے اہلخانہ کی جانب سے چند کھانے پینے کی اشیا بھی جیل میں لے جائی گئیں۔
شاہد خاقان ملاقات