آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اینڈ یوتھ افیئرحکومت سندھ کے اشتراک سے کراچی میں آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2019 کا آغازہوگیا۔اس ٹورنامنٹ کا انعقادحنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس نیپا گلشن اقبال میں کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں DIGP ویسٹ زون کراچی ڈاکٹر امین یوسفزئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح کیا، تقریب میںDIGP ایڈمن عاصم قائمخانی جو کہ چیئر مین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ بھی ہیں، DIGP ایسٹ عامر فاروقی، SSP ایسٹ اظفر میہسر ، SSP سینٹرل عارف اسلم راؤ و دیگر سینئر پولیس افسران و ہاکی اولمپیئن حنیف خان ،وسیم فیروز ، ایاز خان و دیگر ہاکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر امین یوسفزئی نے گیند کو ہٹ لگا کر گول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔