آئی بی اے سکھر کے حوالے کرنے کے باوجود اسکول کا مسئلہ حل نہیں ہوا، حافظ طاہر

153

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ آئی بی اے سکھر کے حوالے کرنے کے باوجود پبلک اسکول کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔آئی بی اے کے معیار اور خلاف ضابطہ تقرریاں اساتذہ میں بے چینی کا سبب بن رہی ہیں۔ پبلک اسکول حیدرآباد کے اساتذہ،نان ٹیچنگ عملہ اور پنشنرز نے دفتر جماعت اسلامی میں امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید
سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔امیر ضلع نے کہا کہ حیدرآباد کا نامور تعلیمی ادارہ پبلک اسکول تاحال مسائل سے دوچار ہے، آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کا دینے کے باوجود معیار تعلیم بہتر ہوسکا ہے نہ ہی اساتذہ کی تنخواہ و پنشن معاہدے کے مطابق ادا کی جارہی ہیں۔ماہ مارچ میں 3سالہ معاہدے پر پبلک اسکول آئی بی اے کے حوالے کیا تھا یہاں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو تنخواہ ،بقایا جات سمیت موجودہ گریڈ کے مطابق ادا کرنا تھا مگر اس نے بقایاجات اور موجودہ تنخواہ تو دور مارچ کی مکمل تنخواہ تک نہیں دی۔جبکہ جو نئی بھرتیاں کی گئی ہیں انھیں زیادہ تنخواہوں پر رکھا گیا ہے۔مگر پندرہ پندرہ،بیس بیس سال سے ملازمت کرنے والے قابل اور محنتی عملے کو نظرانداز کرنا ظلم ہے۔پرنسپل کے لیے جو معیار اشتہار میں دیا گیا تھا اس کے برعکس پرنسپل مقرر کردیا ہے۔سندھ فاؤنڈیشن کے بچوں کو بھی یہاں شفٹ کردیا گیا ہے اور ہاسٹل میں مقیم ہیں۔سیف کے یہ بچے انتہائی غریب گھرانوں سے ہیں جنہیں بھرپور خوراک نہیں ملتی،معصوم بچوں کی اکثریت شکایات تک نہیں کرتی نہ کسی کو یہ نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی اے کو چاہیے کہ وہ ادارے کو تنزلی کی راہ پر ڈالنے کے بجائے ترقی دے۔طلبہ،اساتذہ،پنشنرز اور ملازمین کے مسائل کو حل کرے تنخواہیں اور پنشن وقت پر ادا کرے۔
حافظ طاہر مجید