فضل الرحمان کے مارچ کو خیبر پختون خواہ سے نہیں گزرنے دیں گے،وزیراعلیٰ محمود خان

316

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو خیبر پختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بشام میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیٹروں کو ہم ملک سے بھی بھگائیں گے، مجھے بتائیں کہ میٹر ریڈرز اور مالی اب کھرب پتی کیسے بن گئےاو ملک غریب ہوگیا،کرپٹ سیاستدانوں نے ملک پر30 ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھادیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی خارجہ پالیسی تباہ کر رکھی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی۔

محمود خان نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام اور دین کے نام پرسیاست کر رہے ہیں ، جے یو آئی میں اتنی ہمت نہیں کہ اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کرسکے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو خیبر پختونخوا سےنہیں گزرنےدیں گے۔