شیخ رشید کا محصور کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے تیسرے مرحلے کا اعلان

113

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر کے محصور لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دوروں کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر دیا، 27 اکتوبر کو راولا کوٹ، تتہ پانی، ہجیرہ اور کوٹلی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے مخاطب ہونگے۔ بدھ کو جاری وڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے پہلے مرحلے میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب تھا جو مکمل ہوگیا ہے۔ جس میں وزیراعظم نے امت مسلمہ اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے دنیا کو آگاہ کیا۔