پشاور، ماں نے اپنی ضدی بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا،بچی جاں بحق

162

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماں نے ضدی بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ بچی دعا کے بھائی عادل نے تھانہ داؤدزئی پولیس کو بتایا کہ میری 5 سالہ بہن دعا والدہ کے ساتھ ہمسائیوں کے گھر جانے کی ضد کر رہی تھی
جس پر والدہ نے میری بہن کو واشنگ مشین میں بند کردیا جس کی وجہ سے اس کی بہن کی موت واقع ہوئی۔رپورٹ پر ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی عمران اللہ نے لیڈیز پولیس کیساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارا جہاں معلوم ہوا کہ بچی کی والدہ اپنے میکے چراٹ فرار ہو چکی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیڈیز پولیس اور ایس ایچ او داؤدزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس نے بچی کے والد فضل ریحان کو اصل حقائق چھپانے کی پاداش میں شامل تفتیش کرتے ہوئے حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔علاقہ مکینوں نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا اور بچی کے والدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوات کے علاقہ دارمئی میں ایک شخص نے اپنے ہی بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کر دیا تھا۔ دارمئی میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کرد یا۔ اس حوالے سے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر میں چند روز قبل چوری ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے میں رات کو گھر کے چکر لگاتا تھا۔کل رات بھی یہی ہوا میں گھر کا چکر لگا کر جائزہ لے رہا تھا کہ فواد نے گھر میں جھانکا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹا رات کو تاخیر سے گھر آیا تو مجھے اندھیرے میں پتہ نہیں چلا اور میں نے فائرنگ کر دی جس سے فواد شدید زخمی ہو گیا۔ فواد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد تو دی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
واشنگ مشین