سکھر( نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں صاحب کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 70سے زائد منشیات فروش، جواری اشتہاری ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس ترجمان کیمطابق صا لح پٹ پولیس کی میں حدود کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں اشتہاری مفرور سمیت 5 ملزمان عبدالخالق ، جمشیر، علی مراد شنبانی، مفرور دلاور شاہ اور علی در شاہ کو گرفتار کیا گیا، رضا گوٹھ پولیس کی حدود سے مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت 8 ملزمان جو پولیس مقابلوں قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھے کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان میں پٹھان مھر، قلندر بخش، خادم حسین، محمد خان، عبدالطیف، بڈھل، علام قادر شامل ہیں، دبر پولیس نے کارروائی میں منشیات فروش علی عباس غوری کو گرفتار کر کے قبضہ سے بھنگ برآمد مقدمہ زیردفعہ 3/4 کے تحت درج کر لیا، سنگرار پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار اسلحہ و دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ، گرفتار ملزمان میں چھٹو، رتیو، دین محمد، شہزادو، مینھو، موسیٰ، مفرور ملزمان عبدالغفار، میرل اور ظفر جبکہ جواری وجاہت،نوید اور اعجاز شامل ہیں،گرفتار ملزمان متعدد مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھے ۔ نیوپنڈ سکھر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میںگٹکا ڈیلرز منشیات فروش سمیت 6 ملزمان محمد رضا عباسی وکیل عباسی، منشیات فروش توفیق شیخ ندیم عباسی، لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پہ عبدالکریم چنو، امتیاز لبانو کو گرفتار کر لیا ،سائیٹ پولیس کی میں حدود کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں اشتہاری مفرور شراب فروش اور گٹکا پان پراگ منشیات فروش سمیت 8 ملزمان مفرور لالو عرف گلن مشوری، اسرار شیخ، محمد پریل شیخ قائم الدین شراب فروش عبدالرزاق کھوسو، مختیار کھوسو، منشیات فروش زاہد کھوسو گٹکا پان پراگ ڈیلر پرویز ملک کو گرفتار کرکے قبضے سے شراب گٹکا مضر صحت چھالیہ اور بھنگ برآمد کر لی،اے سیکشن پولیس نے دو مفرور گٹکا ڈیلر سمیت 4 ملزمان فرمان علی بلوچ، عامر علی بھٹو، گٹکا ڈیلر اسرار مہر افضل پٹھان کو جبکہ آباد پولیس نے پان پراگ ڈیلر سکندر چاچڑ، اشرف لاکھو مفرور ستار جروار، چرس فروش رستم مھر، مراد عرف وقار جانوری، لاوڈ اسپیکر خلاف ورزی پر فہیم کو گرفتار کر لیا ، پنوعاقل پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 4 مفرور ملزمان ہوت، ریاست، رزاق اور عمران پتافی کو گرفتار کر لیا ، اے سیکشن پولیس نے ملزمان اقبال عرف چاچو شراب فروش طاہر حسین میرانی، کالا خان کو آباد پولیس نے مفرور منشیات فروش اور گٹکا ڈیلر سمیت 2 ملزمان چرس فروش آصف آرائیں ، گٹکا ڈیلر مسرور میمن کو روہڑی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاریوں سمیت 15 ملزمان اشتہاری دلدار،اشتہاری گلمیر، ضمیر میرانی، مفرور مامو مل قربان، حمیر خان ،ذوالفقار، عبدالستار، ظفر، ریاض شر، قلندر بخش ، اعجاز، نیاز، عبدالعزیز، فضل الرحمان،کو گرفتار کر لیا جو متعدد مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھے، شہید راؤ شفیع اللہ تھانہ کی حدود میں دوران گشت اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور چرس گٹکا مضر صحت چھالیہ برآمد مقدمات درج کیے گئے ملزمان میں منشیات فروش تنویر شاہ، محمد پریل چرس فروش وقار علی قریشی، محمد علی پٹھان گٹکا ڈیلر محمد لقمان، خالد حسین کمبوہ، ندیم عباسی، اشتہاری انور علی قمبر علی، مفرور ناصر حسن میمن وحید ناپر اور شاہد حسین شامل ہیں۔