سکھر ،زمینی تنازع پر فائرنگ، ایک شخص زخمی کردی

121

سکھر( نمائندہ جسارت) پنو عاقل کی حدود شفیع آباد محلہ میں زمینی تنازع پر اپنے منہ بولے باپ کو پستول کے فائر کرکے شدید زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ،مقدمہ زخمی عبدالقیوم کے بھائی محمد ایوب کھوسو کی مدعیت میں درج کرلیا مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم صدام کھوسو گرفتار کیا گیا، بھتیجے نے اپنے منہ بولے باپ سگے چاچا کو زمین ہتیانے کی لالچ میں پستول کے فائر کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔اطلاع پر پولیس واقعے کی جگہ پہنچ کر زخمی کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کیلیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ، مقدمہ میں نامزد ملزم صدام کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ قبضے سے اسلحہ گولیاں برآمد ،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کی بروقت کارروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔