ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ای اینڈ ای لا ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کے ہمراہ آغوش ہوم ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے آغوش ہوم ٹرسٹ کی چیئر پرسن شگفتہ صبا کے ساتھ آغوش ہوم میں رہائش پذیر بے سہارا خواتین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل معلوم کیے۔ ایچ اینڈ لا ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمن میمن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایڈووکیٹ وسیم احمد شاہانی اور سی ایم سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل غلام یاسین، فوکل پرسن کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے شکیل احمد کے ہمراہ آغوش ہوم ٹرسٹ کی چیئرمین شگفتہ صبا سے ان کے آغوش ہوم ناظم آباد میں ملاقات کی اور آغوش ہوم میں رہائش پذیر بے سہارا ضعیف معذور خواتین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل معلوم کیے۔ اس دوران ایچ اینڈ لا ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمن میمن نے ٹھٹھہ کے نمائندہ جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بے سہارا خواتین کو سہارا سب سے بڑی انسانی خدمت ہے، ایسی خدمات فراہم کرنے پر ہم آغوش ہوم ٹرسٹ کی چیئرمین شگفتہ صبا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس ٹرسٹ کی ہر جائز مدد کی جائے گی تاکے مہنگائی کے دور میں بے سہارا لوگوں کو سہارا فراہم کرنے کی خدمات جاری رہ سکیں۔