ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) ٹنڈوآدم مختار کار آفس نجی اسپتال کی گلی میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے دو ماہ قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے سی سی روڈ گی تعمیر کی گئی تھی کہ محکمہ روڈزسانگھڑ کی جانب سے گلی میں دوبارہ پتھر ڈال کر ڈامر کا روڈ تعمیر کا کام شروع کروادیا گیا ہے ادارے کی نا اہلی کے سبب نئے سی سی روڈ کی تعمیر پر دوبارہ روڈ ز تعمیر کرنے سے سرکاری خزانے کو کرروڑوں روپے کا نقصان ہو گا آئل اینڈ گیس رائلٹی فنڈسے دوبارہ سے تعمیر شدہ روڈ ز کی تعممر پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں سیاسی و سماجی تنظیموں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ تعمیر شدہ روڈ پر دوبارہ روڈ تعمیر کرنا کہاں کی دانشمندی ہے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ بے دردی سے ضائع کیا جا رہا ہے لہذا نیب ان ٹھیکیداروں اور محکمہ روڈ ز کے خلاف عملی کاروائی عمل میں لائے ۔