بلاول زرداری کا تحریک ایم آر ڈی کے شہدا کو خراج عقیدت

117

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نیتحریک برائے بحالی جمہوریت (ایم آر ڈی) کے شہداکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ 29 ستمبر1983ء کو گائوں پنہل خان چانڈیو میں ضیا کی آمریت کے ہاتھوں 16 افراد شہید کردیے گئے تھے۔ اس حوالے سے بلاول زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہید
بینظیر بھٹو کی زیرِ قیادت چلنے والی ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران اپنی جانوں کانذرانہ دینے والے عظیم لوگ تھے۔ ان کے لیے احترام و جذبہ تا قیامت موجزن رہے گا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے قائدین اور شہدا کے مشن پر سختی سے پابند ہے، ہمارا عزم غیر متزلزل اور حوصلے بلند ہیں۔ حقیقی جمہوری پاکستان ہماری منزل ہے، اب منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔