کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی کارکنان نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکنان پریس کلب کے باہر جمع ہوئے جن میں خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔مظاہرین سے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی ، وقار مہدی ، راشد ربانی،جاوید ناگوری، شاہدہ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کی رہائی کامطالبہ کیا۔