ملک کو پولیس اسٹیٹ بنادیاگیا، پشاور میں ڈاکٹرز پر تشدد قابل مذمت ہے،نیر بخاری

111

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پشاور میں پرامن احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پولیس اسٹیٹ بنانے کی “تبدیلی” نامنظور ہے ۔نیر بخاری نے کہا کہ متکبرحکمرانوں سے علاج گاہ بھی محفوظ نہیں رہی شہریوں سے پرامن احتجاج کا حق بزور طاقت چھیننا ریاستی دہشتگردی ہے۔