سراج الحق کے قافلے کو حادثہ

532

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کے قافلے کو مری کے قریب حادثہ پیش آیا ہے تاہم امیر جماعت اسلامی محفوظ رہے۔

سینیٹر سراج الحق قافلے کے ہمراہ آج صبح مری سے مظفر آباد جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر تمام لوگ بھی محفوظ رہے۔

قافلہ کشمیر چوک اسلام آباد سے آزاد کشمیر مظفرآباد کی جانب جا رہا تھا جس میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سمیت کارکنان کی بڑی تعداد قافلے میں شامل تھے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ حادثہ مری کے قریب پیش آیا جس میں چند کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر سراج الحق آج مظفرآباد میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔