چونیاں میں معصوم بچوں کا قتل،فرار مفرور ملزم رحیم یار خان سے گرفتار

158

قصور(آن لائن) رحیم یار خان پولیس نے چونیاں اور قصور سے اغوا ہونے والے بچوں کو قتل کرنے کے مبینہ ملزم کو مقامی زمیندار کے گھر سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقے میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر کامیاب چھاپہ مار کر چونیاں اور قصور سے کمسن بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنے والے مرکزی مبینہ ملزم سجاد احمد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کرتے ہوئے مکمل طورپر تھانے کو سیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم سجاد احمد کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
سانحہ چونیاں