صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے جمعرات کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ،

624

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے جمعرات کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے انتظاما ت کاجائزہ لیا،

انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی اور سیریز کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی۔ ہوم سیکریڑی ناصر عباس سومرو، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے محمد ذاکر، جزل مینجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان سینئر پولیس اوررینجرز کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے،

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیریز کے انعقاد کی تیاری مکمل کر لی گئی اور سیکورٹی سمیت سیریز کے انعقاد کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ سیکورٹی کا ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے،

اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں سیریز کا انعقاد اعزاز کی بات ہے،اس سے کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے سندھ حکومت کی کوششوں میں پیش رفت ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں ٹیسٹ میچز کے انعقادکی یقین دہانی کرائی ہے،

حیدرآبا د میں نیاز اسٹیڈیم کو بھی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بحال کیا جائے گا تاکہ حیدرا ا?باد میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا سیریز کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو خصو صی کارڈ جاری کئے گئے ہیں،

تاکہ کراچی کے نوجوانوں کو خصوصا? طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سیریز سے محظوظ ہونے کا موقع ملے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھ کر شٹل سروس کی سہولت حا صل ہو گی۔ پارکنگ کے مقامات کی میڈیا کے ذریعہ تشہرکی گئی ہے اور کرکٹ کے شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔