بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، حماد اظہر

412

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہاہے کہ بھارت ساؤتھ ایشیا میں سب سے بڑا ٹیررسٹ اسپانسر ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یو این قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جاری ہے، کشمیرمیں میڈیا اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے،ان کا کہنا تھا کشمیر کے اسٹیٹس کو ختم کرنا بھارت کا یک طرفہ اور غیر مناسب اقدام ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے پیلٹ گن کا استعمال کر کے کشمیریوں کو اندھا کررہا ہے، کشمیر سے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ کو نکالا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ہم عالمی سطح پر بھارت کی سفاکیت کو اجاگر کرتے رہیں گے، ہم کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا ڈائیلاگ سے معاملات حل کرنے کی بات کی، بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں نسل کشی کی جا رہی ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔