خورشید شاہ کے داماد و دیگر کی 5، 5 لاکھ کے عوض ضمانت منظور

268

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 3 افراد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نیب نے پریس ریلیز میں اویس شاہ کیخلاف انکوائری کا ذکر کیا ہے۔ پتا نہیں کون سی انکوائری ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت نے اویس شاہ سمیت اجیت کمار اور جوتی آہوجا کی 5، 5 لاکھ کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی اور 16 اکتوبر تک نیب سے جواب طلب کر لیا۔