نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول جج کا تھانے پر چھاپا حبس بے جا میں قیدنوجوان برآمد ایس ایچ او ریکارڈ سمیت عدالت طلب۔ قاضی احمد کے رہائشی محبوب سولنگی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بے نظیر آباد قاضی امجد کو درخواست دی تھی کہ تھانہ محراب راہو پولیس نے میرے عزیز حیدر سولنگی کو بے گنا ہ گرفتار کیا ہوا ہے اور اس کی رہائی کے لیے بھاری رشوت مانگی جارہی ہے، جس پر سیشن جج قاضی امجد نے فرسٹ سول جج قاضی احمد علی گبول نے تھانہ محراب راہو پر چھاپا مار کر پولیس تحویل میں موجود نوجوان حیدر سولنگی کو رہا کرایا جبکہ نوجوان کی پولیس ریکارڈ میں کوئی بھی انٹری درج نہیں تھی جس پر فرسٹ سول جج نے ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کرلیا ہے۔