سراج الحق کی الخدمت رضاکاروں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت

97

لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جہلم اور میر پور سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں زلزلے
سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن اور جماعت کے کارکنان کو ہدایت کی کہ زلزلہ متاثرین کیلیے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘ انہوںنے الخدمت کے رضاکاروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے زلزلہ میںجاں بحق ہونے والوں کیلیے مغفرت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی د عا اور متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی زلزلہ میں ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
امدادی سرگرمیاں