سکھر( نمائندہ جسارت)تھرڈ ایڈیشنل سیشن ماڈل کورٹ سکھر نے 270 کلو چرس رکھنے کے الزام میں 7 سال سے گرفتار محمد اشرف بروہی کو ثبوت نہ ملنے کے باعث باعزت بری کردیا۔ کوئٹہ کے رہائشی فتح محمد اور اشرف بروہی کو 2012 ء میں شکارپور کے قریب اے این ایف نے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن ماڈل کورٹ کے جج مصباح الحق پھلپوٹو کی عدالت میں سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ رخسانہ کے مطابق سماعت کے دوران تفتیشی افسر اشرف بروہی کیخلاف ثبوت پیش نہیں کرسکے جس پر عدالت نے اشرف بروہی کو سینٹرل جیل سے آزاد کرنے کا حکم دیا۔