_26 ستمبر کو سینیٹر سراج الحق جامعہ ظلال القرآن کا افتتاح کریں گے ،سیدعارف شیرازی

324

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی ) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور مہتمم جامعہ ظلال القرآن سید عارف شیرازی کی اطلاع کے مطابق 26 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جامعہ ظلال القرآن پنڈ ہون نزد جھنگی سیداں کا افتتاح کریں گے۔جبکہ اس خصوصی تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ٗ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم خطاب کریں گے۔ اس موقع پر حفاظ کرام کی دستار بندی کی جائے گی اور کامیاب طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔