بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیوں پرافواج پاکستان کا کرارا جواب

350

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں  کشمیر کے بارے میں غیر ذمے دارانہ بیان دے رہے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیوں پرافواج پاکستان نے کرارا جواب دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرزکو مقبوضہ کشمیرمیں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ مایوسی ہے اور اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیرسےمتعلق غیرذمے دارانہ باتیں کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیلیےڈرامے بازیاں کررہا ہے اگر بھارت نے کسی بھی مہم جوئی  کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کمانڈرزکے بیانات مقبوضہ کشمیر کے محاصرے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔