یہ ملک ہمارا ہے، توڑنے کے حق میں نہیں ،محمود خان اچکزئی

108

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم کبھی بھی پاکستان کو توڑنے کے حق میں نہیں ہے ہمارا گریبان سے ہاتھ نکال دیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا ،اگر افغانستان میں مداخلت بند نہیں کی گئی تو پھر یہ ملک اور خطہ بھی محفوظ نہیں رہے گا تمام پشتون افغان کو چاہیے کہ وہ اپنے درمیان خود اتحاد واتفاق کامظاہرہ کریں جب تک ہم اتحاد واتفاق کامظاہر ہ نہیں کرینگے دشمن ہمیں دست وگریبان کرنا چاہتے ہیں ۔امریکا ،چین،سعودی عرب اور ایران اپنے مفادات کا کھیل کھیل رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے حکمران دونوں کو خوش رکھنے میں مصروف ہیں اگر اس بار تباہی ہوئی تو کوئی نہیں بچاسکتا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میٹرپولیٹن کارپوریشن میں پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔