کوئٹہ ،کسٹم کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں 32 ہزار کلو چھالیہ کا پائوڈر برآمد

122

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت )کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 32 ہزار سے زائد کلو چھالیہ کا پائوڈر برآمد کر لیا۔ترجمان کسٹم کے مطابق کسٹم حکام کو ضلع ڑوب کے راستے اندرون ملک اسمگل کی اطلاع ملی تھی ، کسٹم کے عملے نے مانی خواء چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے 22 ہزار کول سے زائد چھالیہ کا پائوڈر برآمد کر لیا ، لکپاس چیک پوسٹ پر بھی ایک مشکوک ٹریک کی چیکنگ کے دوران اس میں سے 10 ہزار کلو سے زائد چھالیہ کا پائوڈر برآمد کر لیا گیا ، چھالیہ کی قیمت 5 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جسے سیب کے کریٹوں اور باردانہ میں بھر کر اندرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔