وزیراعلی سندھ کی تیس روزہ کلین کراچی مہم کی نگرانی کیلیے اٹھارہ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی،

370

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کی تیس روزہ کلین مائے کراچی مہم وزیراعلی سندھ نے صفائی مہم کی نگرانی کیلیے اٹھارہ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے کابینہ ارکان پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی صفائی مہم کی نگرانی کرینگے ضلع جنوبی میں بیرسٹر مرتضی وہاب، اویس قادرشاہ اور ریاض احمد پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیم ہوگی،

اعجاز جکھرانی شہلارضا اور راشد ربانی کو ضلع وسطی میں صفائی مہم کا نگراں بنایا گیا ہے سندھ حکومت کی صفائی مہم وزیراعلی نے کچرہ اٹھانے کیلیے وزرا اور مشیران کو ذمہ داریاں دیدیں ہیں اس ضمن میں جاری حکم نامے کے مطابق صوبائی وزرا اور مشیر سندھ حکومت کی کچرہ اٹھاو مہم کی نگرانی کرینگے شرقی ضلع میں اسماعیل راہو فراز ڈیرو اور قاسم نوید کو کچرہ اٹھانے کی مہم کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے،وزیر ایکسائز مکیش کمار وزیر توانائی امتیازشیخ کو کورنگی ضلع صاف کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے وزیر ثقافت سردار شاہ،وزیر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ شبیربجارانی پر مشتمل ضلع غربی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ضلع شرقی میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو، فراز ڈیرو اور قاسم نوید، کورنگی ضلع میں وزیر ایکسائز مکیش کمار وزیر توانائی امتیازشیخ اور جام اکرام اللہ کو ضلع صاف کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے،

اسی طرح ضلع ملیر میں کچرہ اٹھانے کیلیے غلام مرتضی بلوچ، تیمور تالپور نواب وسان پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی صوبائی وزرا اور مشیران پر مشتمل یہ کمیٹی اپنے اضلاع میں کچرا اٹھانے کی مہم کی نگرانی کریگی۔