تیسرا یوم دفاع پاکستان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

132

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ “تیسرا یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کاشاندار اور باقاعدہ آغازآج9بجے شب عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر سی ای او معاذ جی ،ندیم احمد کرینگے ۔قبل ازیں ٹورمنٹ میں کھیلے گئے مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر الیون نے مد مقابل حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر الیون کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 47کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حسن اقبال 14،فیضان یوسف 12اورحمزہ خواجہ نے 10جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے محمد سلیم 20،طارق خان 14 ۱ورجاوید بنگش نے10پوائنٹس اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے دوسرے میچ میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر الیون نے مد مقابل پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید الیون کو 38کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے غضنفر علی خان 12،اسٹیون 11اوررچرڈنے 10جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے رافع صلاح الدین 14،حارث خان 13اورمحمد زید نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ممتاز احمد ،طارق حسین ،نذاکت خان ،سید مصنف شاہ اور ہارون خان نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور عامر شریف تھے ۔