نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، ذیشان اور عزیز فائنل میں

106

اسلام آباد(جسارت نیوز)نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ، ذیشان زید اور عزیز شوکت نے انڈر 19، اسد اللہ اور حمزہ خان نے انڈر 17، زینب خان اور کومل خان نے گرلز انڈر 19کیٹگری کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے انڈر 19 کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی کے عزیر شوکت نے حسن رضا کو 11-6، 5-11، 11-3اور 11-4سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں ذیشان زیب نے ملک عبدالمعیز کو 11-4، 11-5اور 11-2سے ہرایا۔بوائز انڈر 17کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ائرفورس کے اسد اللہ نے پاکستان ائرفورس ہی کے نور زمان کو 11-7، 6-11،11-4، 4-11اور 11-2سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں محمد حمزہ خان نے عباس نواز کو 12-10، 11-07اور 11-06سے ہرایا۔ گرلز انڈر 19کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں کومل خان نے آمنہ فیاض کو 11-9، 8-11، 3-11، 12-10اور 11-5سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں زینب خان نے ایمن شہباز کو 11-8، 11-10، 8-11اور 11-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے فائنلز مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔