6 برس کے مقابلے جرائم بڑھ گئے اسد عمر کا کی آئی جی اسلام آباد سے شکوہ

138

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد عمر نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار سے شکایت کی ہے کہ گزشتہ 6 سال میں جرائم کی اتنی شکایات پہلے کبھی نہیں آئیں جتنی اب آ رہی ہیں، ہمیں امید ہے کہ آپ جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط
انتظامات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے سیکٹر ایف 10-2 میں کھلی کچہری لگائی جس میں اراکین قومی اسمبلی اسد عمر، علی اعوان اور خرم نواز سمیت علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ اسد عمر نے آئی جی اسلام آباد سے مزید کہا کہ کیونکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں، اب حکومت پولیس سے بھرپور نتائج کی توقع کرتی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اس وقت وفاقی دارالحکومت میں مصالحتی کمیٹیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔