سید خورشید شاہ کے 2 بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

95

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زاید اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں سید خورشید شاہ کے2 بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو زیرق شاہ، فرخ شاہ اور سید قاسم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب کو ملزمان کو 16 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے تینوں کی 5، 5 لاکھ کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 16 اکتوبر تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔