لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی ہارون الرشید نے دو سیاستدانوں کی گرفتاری کی خبر دے دی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیرپرویز خٹک اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سیاستدان تو مقدس ہی ہوتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے خلاف ہو جائے۔ہارون الرشید نے کہا کہ پرویز خٹک گرفتار ہو سکتے ہیں،اس کے علاوہ احسن اقبال بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا پی ٹی آئی کا ایک اور رہنما بھی گرفتار ہو سکتا ہے کیونکہ سرکار دربار میں گہری سازشیں ہوتی ہیں۔خیال رہے کہ گرفتاریوں کا موسم ایک بار پھر سے آ گیا ہے۔گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔ خورشید شاہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ابتدائی تحقیات میں ان پر لگے الزام صحیح ثابت ہوئے، اب مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔
ہارون الرشید