قصور واقعے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

2050

سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے چونیاں میں ہونے والے واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو بھانسی دی جاتی تھی، اب ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں دو ماہ سے اغوا 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آگیا ہے۔ جو کچھ بھی سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے اس پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر تجربہ کار کوئی نہیں؟

شاہد آفرہدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام بھانسی دئ جاتی تھی، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔