قصور (اے پی پی) چونیاں سے اغوا ہونے والے 3 بچوں کو مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کرکے نعشیں انڈسٹریل اسٹیٹ ٹیبوں میں پھینک دیں، تینوں بچوں کی نعشیں برآمد کی گئیں۔ گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو اطلاع ملی کہ چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع ٹیبوں میں 3 بچوں کی لاشیں موجود ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملنے والی نعشیں تحویل میں لے لیں۔ 9 سالہ فیضان رمضان غوثیہ کالونی چونیاں کا رہائشی ہے جو کہ 2 روز قبل اغوا ہوا تھا جبکہ 9 سالہ علی حسنین اور 8 سالہ سلمان اکرم 2 ماہ قبل اغوا ہوئے تھے ان کی نعشیں مسخ ہوگئیں۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔