پشاور(این این آئی)پشاورپولیس نے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کرتے ہوئے 2خاتون سمیت 31افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 2عدد کلاشنکوف ، 2عددرائفل، 21عدد پستول ، 7 کلو گرام چرس ، 4کلو ہیروئن ،2کلوافیون اور 7بوتل شرآب برآمد کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں چاروں ڈویژنز میں ایس پیز کی نگرانی میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ امن و امان کے قیام کیلیے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ واجد خان نے مشہور منشیات فروش مراد ولد عزت گل سکنہ چمکنی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ محمد عمر آفریدی نے منشیات فروشان مسماۃ گلناز عرف مینہ بیوہ احمد شاہ سکنہ حیدر کالونی اور مسماۃ اختر بی بی بیوہ گل شاد سکنہ سیفن بڈھ بیرکو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے 4کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی،ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللہ مروت نے منشیات فروش سجاد حسین ولد اللہ بخش سکنہ کارخانو چیک پوسٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2کلو گرام آفیون برآمد کر لی گئی ہے ایس ایچ او گلبہار حسن خان نے قمربازی میں مصروف 7افراد کو گرفتار کرکے ان قبضے سے داو پر لگی ہوئی رقم 14390اور آلات قماربازی برآمد کرلی ہے، اسی طرح دیگر تھانہ جات گلبرگ ، غربی ، ریگی، شرقی، خان رازق شہید، فقیرآباد، کوتوالی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے 4کلوگرام چرس اور 7بوتل شرآب برآمدکرلی ہے، جبکہ تھانہ بھانہ ماڑی ، تھانہ سربند، تھانہ متنی ، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری مجرم سمیت پر12افراد کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 2عدد کلاشنکوف ، 2عددرائفل ، 21عدد پستول اور سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔